وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ورچوئل میٹنگ

216

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بدھ کو ورچوئل میٹنگ کی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک میں اقتصادی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مالیاتی اور مانیٹری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات کے لئے موجودہ حکومت کی مسلسل حمایت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔