لاہور۔21 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت میںیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا 36 واں اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں مالی سال 2016-17ءکیلئے 89 کروڑ 57 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پروفیسر ملک حسین مبشر . زرین عزیز . وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم کے علاوہ صحت اور خزانہ کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یوایچ ایس نے یونیورسٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، یو ایچ ایس ریسرچ اور طب کی تعلیم کے شعبوں میں ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔