وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

86

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سب کو بڑی واضح ہدایات ہیں کہ سب لوگ بڑے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی کی جارحیت پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہ دیں لیکن اگر کسی کو کوئی مکا مارے گا تو پھر کوئی خاموش تو نہیں رہے گا۔ یہ انسانی فطرت ہے اور اس کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس معاملے کا ان ہاﺅس نوٹس بھی لیا ہے جس کی انکوائری جاری ہے۔ ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور ایک مہذب معاشرے میں شائستہ سیاست کو آگے بڑھنا چاہیئے لیکن ایک جماعت جس طرح نوجوانوں کو اور اب تو یہ معاملہ قومی اسمبلی تک آپہنچا ہے انہیں بھی چاہیئے کہ وہ بھی اپنے کارکنوں کو سخت ہدایات دیں کہ اس طرح کا ماحول پیدا نہ کریں کیونکہ اس گتھم گتھا ہونے اور لڑائیوں سے تو کسی کوکچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔