وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ملاقات

59

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے وزارت خزانہ میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے اور خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ گورنر بلوچستان نے صوبے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور تعاون کو سراہا۔