26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی حالان ایم این ٹی کے سی...

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی حالان ایم این ٹی کے سی ای او مونیر نخلا سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پرحالان ایم این ٹی کے سی ای او مونیر نخلا سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں حالان ایم این ٹی کی جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل مالیات کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی تاکہ پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی کی حمایت کے لیے مالیاتی جدت میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر حکومت پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔مونیر نخلا نے پاکستان کے فِن ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں