اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
منگل کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہو گی۔اقتصادی، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔