وفاقی وزیر خزانہ کا ایس ای سی پی میں سیمینار سے خطاب

111
APP109-23 ISLAMABAD: November 23 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar addressing the seminar on the New Companies Ordinance 2016 at SECP Auditorium. APP

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کمپنیز آرڈیننس 2016ءکی تیاری میں انتھک محنت کی گئی، قوانین کو وقت سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وہ بدھ کو ایس ای سی پی میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری بدقسمتی اور ناکامی ہے کہ پاکستانی‘ پاکستان کو اس مقام تک نہ پہنچا سکے جہاں اسے ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کےلئے اپنی ذات سمیت ہر ترجیح کو پس پشت رکھا۔ انہوں نے کہا کہ تین سے چار ماہ میں کمپنیز آرڈیننس کے حوالہ سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بہتری کےلئے تجاویز دیں‘ وقت کی ضرورت تھی کہ کمپنیز آرڈیننس لایا جائے تاکہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے میں بھی وقت نہ لگے‘ یہ ملک سب کا ہے اور سب نے مل کر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ سینٹیر اسحاق ڈار نے کہا کہ سال 2013ءمیں ملک کے دیوالیہ ہونے کی شرطیں لگانے والے اب کہاں گئے۔