اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن سینیٹ ہدایت اللہ سے ان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے پیرکو سینیٹر ہدایت اللہ کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی جو چند روز قبل انتقال کرگئے تھے ۔ وزیر خزانہ نے سینیٹر ہدایت اللہ کے والد کےلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔سینیٹر ہدایت اللہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین بھی ہیں۔