وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، ایوی ایشن کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال

135

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت بدھ کووزارت ایوی ایشن میں اجلاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایوی ایشن کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شعبہ ایوی ایشن میں مزید بہتری لانے کیلئے اقداما ت پر بھی غور ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایوی ایشن پا لیسی کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وفا قی وزیر نے عازمین حج کو ہرممکن سہولیا ت کی فراہمی پر زور دیا۔