وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

122
APP67-19 ISLAMABAD: September 19 - Ambassador of Saudi Arabia in Pakistan Nawaf Saeed Al Maliki called on the Interior Minister Professor Ahsan Iqbal. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے منگل کو ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبہ میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان سعودی عرب خطہ میں امن کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہاءپسندی مسلم دنیا کےلئے چیلنج ہے جسے مل کر شکست دینا ہے۔