35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرز...

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سیکریٹری جنرل راشد علیموف سے ملاقات
پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں ایک بڑا کردار ادا کر سکتا ہے ، وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال جو اس وقت انٹر پول جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورہ پر ہیں، نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل راشد علیموف سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی ایس سی او کی رکنیت کو سراہا اور کہا کہ ایس سی او کی توسیع نے تنظیم خطے کی بہتری کے لئے مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ترقی، سلامتی، ثقافت، عوامی رابطوں اور دیگر شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی حمایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں پاکستان اقدامات کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی روابط اور پاکستان کے مضبوط اقتصادی اور تذویراتی اہمیت کے تناظر میں پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں ایک بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ان کوششوں کو آگے بڑھانے میں سیکریٹری جنرل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں