اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیاست میں پی ایچ ڈی کر چکی ہے اور سبھی جانتے ہیں کہ یہ اقتصادی مقابلے کا زمانہ ہے۔ ہمارے ہمسائیے اور دیگر ممالک تیز رفتاری سے ترقی کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں بھی مثبت سوچ اور موثروکارآمد پالیسیوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تاکہ پاکستان بھی ترقی کرے اور آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اقتصادی مقابلے میں آگے لیکر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محاز آرائی سے باز رہنا چاہیئے کیونکہ محاز آرائی سے پاکستان مستحکم نہیں ہو گا۔