33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی کبل سوات میں سی...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نےشہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں