وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت

118
فتنہ خان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ جتنے بھی بیانات ہیں ان کی کوئی بنیاد اور ثبوت نہیں ،عمران نیازی ٹائیگر فورس کے ذریعے ملک پر قبضہ کرکے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو بحفاظت نکال لینے پر سکیورٹی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری قابل داد ہے ، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

انہوں نےکہا کہ شہید ہونے والے جوان ثاقب الرحمن نے شجاعت کی نئی داستان رقم کی،شہید ثاقب الرحمٰن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نےکہا کہ بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، سکیورٹی فورسز کا ہر جوان ہمارا فخر ہے۔