وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس

110
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ا سلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کیا جائے اور مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہدایت کی کہ مال میں آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ کوجمع کرائی جائے۔