اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کو کرسمس تہوار کی مناسبت سے ڈی چوک اسلام آباد میں کرسمس ٹری کی تقریب رونمائی میں شرکت کی ۔اس موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مسیحی افراد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے کرسمَس تہوار بھرپور طریقے سے تیاریاں کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور وہ اس ملکی کے برابر کے شہری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ سے ہمیں شرمندگی ہوئی ہے، سیالکوٹ واقعہ کے بعد میرا ارادہ ہے کہ چرچز میں جا کر مسیحیوں کی حوصلہ افزائی کروں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پارلیمنٹ ہائوس اور ایوان صدر کے سامنے کرسمس ٹری لگایا گیا۔