وفاقی وزیر داخلہ کاوزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کومفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوبارہ آغاز پر دلی مبارکباد

92

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کومفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوبارہ آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں تکنیکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔