اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازانو نے ملاقات کی جس میں وفود کے تبادلوں ‘ مسلح افواج کے جوانوں کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے اوردفاعی شعبے میں تعاون سمیت دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزی دفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستانی افواج کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار کررہا ہے ‘مستحکم افغانستان پاکستان کی ضرورت ہے‘کیونکہ پاکستان کسی اور ملک کی نسبت افغانستان سے ذیادہ متاثر ہوتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1776