وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین آذربائیجان روانہ ہوگئے

136
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین عالمی دفاعی صنعتی نمائش جو 27 ستمبر سے 30 ستمبر 2016ءتک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہی ہے، میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہو گئے ہیں۔ انہیں اس دورہ کی دعوت آذربائیجان کے وزیر دفاع نے دی ہے۔ آذربائیجان میں رانا تنویر حسین آذربائیجان کے وزیر دفاع اور دفاعی ماہرین کے علاوہ مختلف ملکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفاعی صنعتی نمائش میں پاکستانی دفاعی صنعت کے ادارے جن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بھی شرکت کر رہے ہیں۔