کراچی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت یاور جمالوف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کا کا ذکر کیا اور دفاعی تعلقات کے لئے مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی تجویز دی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد آذربائیجان کے ساتھ دفاعی صنعت میں تعاون کے لئے مفاہتمی یاداشت پر ستخط ہوںگے ۔دونوں ممالک نے جاری تربیتی تعاون کو سراہ اور اسے مزید توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔