
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور زَر غور آئے ۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز نے منگل کو دورہ وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا جہاں پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویر حسین سے ملاقات کی ۔