25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان میں بیلا روس کے سفیر...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی جی ارمولوویچ کی ملاقا

- Advertisement -

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی جی ارمولوویچ کی ملاقا۔ باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی جی ارمولوویچ نے ان کے د فتر میں ملاقات کی ۔ بدھ کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تنویر حسین نے کہا کہ بیلا روس ایک اہم ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے پاکستان اور بیلا روس کے مابین دفاعی ساز و سامان کی خریداری اور تیاری میں اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے دفاعی تعاون کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان اور بیلا روس کے مابین دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کو مفید دائرہ کار ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے مابین دفاعی شعبہ میں اشتراک کار کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں