لاہور۔24 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رائل پام کنٹری کلب کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے‘ ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی عیدالفطر کے بعد مختلف مراحل میں کلب کی دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کریگی تاہم کلب میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی‘ عیدالفطر اور ٹرو کے دن تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ شاہدرہ اور رائے ونڈ کے درمیان 40 کلومیٹر کے ٹریک کو حکومت پنجاب کے تعاون سے ”کلین گرین کوریڈور“میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو منصوبہ پی ایچ اے مکمل کریگا اور پائلٹ پراجیکٹ دو برس میں مکمل ہو گا۔ وہ جمعہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔