وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

212

لاہور۔5 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عدالتوں سے انصاف کے حصول تک رائل پام اینڈ گالف کلب کے معاملہ کیپیروی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وہ منگل کو یہاں رائل پام گالف کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ رائل پام گالف کلب ریلوے اراضی پر قائم ہے اور سابق انتظامیہ نے دو سال کی نا دہندگی کے باعث معاہدہ ختم کر دیا تھا،انہوں نے کہا کہ ریلوے اعلی و ماتحت عدالتوں بشمول نیب میں کلب کے حوالے سے دائر مقدمات کی پیروی کر رہا ہے جو ہر سطح پر آئین و قانون کے مطابق اس کا بنیادی حق ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت کے حالیہ فیصلے میں کلب کے حوالے سے ریلوے کی پوزیشن کو واضح نہیں کیا گیا جبکہ کلب کے مالی معاملات کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی تشکیل د ی گئی ہے