لاہور۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہفتہ کے روز یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں مئی سے شالیمار ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں متعدد ٹرینوں کی بحالی/ اپ گریڈیشن کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ریلوے لینڈ سے آمدن کے حصول کیلئے مختلف بزنس ماڈلز پر غور کے علاوہ ایم ایل ون تخمینہ میں کمی کے آپشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس، گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کی جائیں ۔