وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت ”صاف ستھرا اور صحت مند پاکستان“ کے بارے اجلاس

159

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) ”صاف ستھرا اور صحت مند پاکستان“ بارے جاری مہم سے متعلق بریفنگ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ”صاف ستھرا اور صحت مند پاکستان“ کے عنوان سے اس مہم میں عوام کے صحت و صفائی بارے رویہ میں تبدیلی لانے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کے رویہ میں تبدیلی لانا ہے تاکہ یہ لوگوں پر اثر انداز ہو سکے۔ یہ مہم چار پبلک سروسز بارے پیغامات پر مشتمل ہے، اس مہم میں حفظان صحت، صفائی اور پانی کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔ یہ مہم ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور بیرونی میڈیا کے ذریعے شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس مہم کا باضابطہ آغاز دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں واٹر ایڈ اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔