وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

81

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے، کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں دامے، درمے، سخنے ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور اس طویل جدوجہد کی اب تکمیل ہو۔