وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نسٹ کے کانووکیشن میں شرکت،کامیاب طلبہ کو ڈگریاں تقسیم کیں

152
APP06-180324 ISLAMABAD: March 18 - Federal Minister for Education and Professional Training Dr. Khalid Maqbool Siddique officially assumed charge. APP/MAF/FHA

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)اسلام آباد کیمپس میں کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعے کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں پوسٹ گریجویٹ (پی ایچ ڈی)اور انڈر گریجویٹ (بی ایس) سطح کے طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گریجویٹس کی کامیابی ان کی لگن، محنت اور نسٹ میں پرورش کے ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر نے گریجویٹس کو دانشمندانہ انتخاب کرنے کی ترغیب اور افرادی قوت میں خواتین کی مستقل شمولیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سٹم کے شعبوں میں خواتین سے متعلق بیانیے کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

وفاقی وزیر نے طلبہ کو تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا میں ریزیلینس، عمل کی اہمیت ، زندگی بھر سیکھنے اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ قوم میں اعتماد بحال کریں اور پاکستان کی تعریف کرنے والی اقدار کو برقرار رکھیں۔ تقریب میں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ، نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید محمود بخاری، نسٹ کمیونٹی کے اراکین، والدین اور طلبہ نے شرکت کی