وفاقی وزیر سر دارمحمد یوسف کی مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور آمد، پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

92
وفاقی وزیر سر دارمحمد یوسف کی مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور آمد، پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سر دار محمد یوسف منگل کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان راوی روڈ لاہورآ ئے،وفاقی وزیر نے قائمقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبد الکریم سے ملاقات کی اور علا مہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

اس مو قع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سر دارمحمد یوسف نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پروفیسر ساجد میر بہت بڑی شخصیت تھے،عالم با عمل کے انتقال پر بڑا صدمہ پہنچا،وہ رمضان میں خود قرآن سناتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پر فیسر سا جد میر نے ہمیشہ وزارت مذہبی امور کے کاموں میں بہتری کیلئے ہماری رہنمائی کی،دین کی خدمت اور وزارت کی سرپرستی میں ان کا ہمیشہ نما یاں کر دار رہا۔

سر دار محمد یوسف نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر نے امت کو اکٹھا کرنے کیلئے ہمیشہ مثبت ہدایات و تجا ویز دیں،وہ ایک لمبے عرصہ تک بطور سینیٹر پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کر تے رہے۔