
لاہور۔11 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ انسانیت کی بھلائی دنیا کا عظیم کام ہے اور ہمارا نصب العین انسانیت کی بھلائی میں ہی ہونا چاہئے‘ بدقسمتی سے انسانیت کی بھلائی کی بجائے دہشت گردی کا عنصر معاشرے میں شامل ہو گیا ہے‘ حالات کا تقاضا ہے کہ اگر ہم نے اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو اس کا خمیازہ آنیوالی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑیگا‘ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایسی تجاویز اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو پرامن معاشرے کا منظر پیش کرسکے، وہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ”بین المذاہب ہم آہنگی اسلامی تعلیمات اور قرآن کی روشنی میں“ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔