30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا بائیو ٹیکنالوجی ورکشاپ سے خطاب اور...

وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا بائیو ٹیکنالوجی ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

لاہور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا ملکی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے‘ ان کے وطن واپس آنے سے تمام افواہیں و مخالفین کی خواہشات دم توڑ گئی ہیں‘ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سخت محنت کرنی چاہئے‘ وزیر اعظم نے فیڈرل فوڈ سیفٹی کے ادارے کی منظوری دیدی ہے جبکہ پلانٹ بریڈرز رائٹس بل قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے رولز بھی تیار کر لئے گئے ہیں‘ بلوچستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہو چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں یہ مسئلہ حل ہو جائیگا مگر بھارت سے ٹماٹر نہیں منگوائیں گے۔ وہ پیر کو پاکستان بائیو ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر اور فارمین کرسچیئن کالج کے اشتراک سے بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں