وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے پولیس کیمپ پر حملے کی مذمت

138
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

سکھر۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ نےگھوٹکی میں ڈاکوؤں کی طرف سے پولیس کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی ایس پی سمیت پولیس افسروں و اہلکاروں کی شہادت وطن کیلئے انمول قربانی ہے،شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔