وفاقی وزیر سید فخر امام کےچین پاکستان سیڈ انڈسٹری کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کے سلسلے میں میں افتتاحی کلمات

54
مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،سید فخر امام

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، سید فخر امام نے چین پاکستان سیڈ انڈسٹری کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کے سلسلے میںمنعقدہونے والے ایک ویبنار کے دوران افتتاحی کلمات پیش کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت پاکستان کے جی ڈی پی کا 19.3 فیصد ہے اور یہ تعاون پاکستان کے عوام کے لئے روزگار کے حصول کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا متناسب آبپاشی کا ایریا ہے جہاں لگ بھگ 90فیصد فصلوںکو سیراب کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں 30 مختلف پھل ، 30 مختلف سبزیاںاور 5 مختلف دالیںکاشت کی جاتی ہیں۔بیج سرٹیفیکیشن رجسٹری کاشتکاروں کو معیاری بیج مہیا کرتی ہے۔

پاکستان میں 8سے10 بڑے ماحولیاتی زونوں کی تکمیل کے لئے پورے پاکستان میں بیجوں کی جانچ کی کل 27 لیبز قائم کی گئیں۔ یہاں پربیجوں کی پیداوار اور مارکیٹنگ کی 600 نجی کمپنیاں ہیں جو گندم ، دھان ، مکئی کے علاوہ بہت سے دوسرے معیاری بیج تیارکرنے کاکام کرتی ہیں ، یہاں تک کہ ہائبرڈ سبزیوں کے بیجوں پر بھی تحقیق کی جاتی ہے۔

تیل کے بیج کی پیداوار کے علاوہ اس شعبے میں تحقیق متحرک نہیں ہے لیکن پاکستان اس سلسلے میںخود کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فورم پاکستان میں زرعی شعبے کی نمو کے لئے مفید اور مناسب ماحول فراہم کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیج کا شعبہ پاکستان میں زراعت کا ایک اہم عنصر ہے کیونکہ بیج کی صنعت ہمارے زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو غربت کے خاتمے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔