وفاقی وزیر شازیہ مری کا جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس

167
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کوادائیگی کے طریقہ کارمیں تبدیلی لائی جائیگی، شازیہ مری

کراچی ۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اورچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے جیو نیوز اور جنگ گروپ کے صدرعمران اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ تعزیتی پیغام میں جیو نیوز اور جنگ گروپ کےصدرعمران اسلم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران اسلم کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نےکہا کہ دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔