وفاقی وزیر شازیہ مری کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کیو یو ڈونگیو سے ملاقات

265
Shazia Murry

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام‬ شازیہ مری نے روم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کیو یو ڈونگیو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیو یو ڈونگیو کو پاکستان میں سیلاب کے بعد خوراک کی قلت ، زرعی شعبے کی تباہی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کےذریعہ بروقت مہیا کردہ امداد سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کیو یو ڈونگیو اور ایف اے او کونسل کے سابق چیئرمین خالد محمود کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے بھی پیش کئے ‏۔