کراچی۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو جاری تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹر طاہر مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
غمزدہ خاندان تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے بلند درجات اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔