وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

153
APP69-06 KARAK: December 06 - Federal Minister for Petroleum and Natural Resources Shahid Khaqan Abbasi offering dua after inaugurating the Makori Oil & Gas Processing Plant. APP

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کرک میں مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہ گیس پراسیسنگ پلانٹ ملک میں تیل و گیس کے شعبہ میں ملکی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے ساتھ ساتھ مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پلانٹ سے 305 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس، 520 میٹرک ٹن ایل پی جی اور 25 ہزار بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہو گا۔