
پشاور۔24 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے پشاور سے کراچی تک رحمان بابا ایکسپریس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ میں جو کام نہیں کرے گا، اسے نکال دیا جائے گا،ہم نے 100 دنوںمیں 10 ٹرینیں شروع کی، ریلوے کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنا اور عوام کو سہولت دینا ہمارا اولین مقصد ہے، ریلوے میں لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی،کمیشن خوروں کے قبضے سے ریلوے تباہ ہوا ،ریلوے انڈسٹری کو خسارے سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔