وفاقی وزیر شیری رحمان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

349
نو مئی کے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ داغ ،تمام جماعتیں سیاسی عدم استحکام ختم کرنے اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں،سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ملک بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی محبت، روشنی اور خوشحالی کا تہوار ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، دیوالی محبت، روشنی اور خوشحالی کا تہوار ہے، ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے اور محبت بانٹنی چاہئے، دعا ہے محبت، رواداری اور خوشحالی کے دیے ہمیشہ جلتے رہیں۔