- Advertisement -
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔میٹنگ میں بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔
جاری بیان کے مطابق مصطفی کمال نے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ کو انڈیا کیخلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے شہداء کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596047
- Advertisement -