اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری عامر اشرف خواجہ ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر میجر جنرل عامر اکرم نے وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ویڈیو لنک پر تمام صوبای حکومتوں کی نمائندے بھی شامل ہوئے۔اجلاس کا مقصد کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا اومیکرون کا سب ویر ئینٹ(sub varient )قطر سے آنے والے مرد شہری میں موجود تھا ۔مریض میں کرونا کی معمولی علامات تھیں اب صحت یاب ہو چکا ھے ۔
مریض کے خاندان کے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے جو کہ منفی آیا ہے،صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گزشتے ہفتہ میں کورونا سے کوئی اموات نہیں ہو ئیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے ر ہے ہیں اس وقت کوئی تشویش کی بات نہیں ہے ۔صوبائی حکومتوں سے ویڈیؤ لنک پر خطاب کر تے ہوئے وزیر صحت نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی مسلسل نگرانی اور کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے شانہ بشانہ اپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔