37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی مصری سفیر سے ملاقات ، صحت...

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی مصری سفیر سے ملاقات ، صحت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے مصری سفیر سے ملاقات کی اورصحت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور تکنیکی تعاون اور طبی سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان اور مصر کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ اقدامات کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ مصری ماہرین کا وفد پاکستان آئے گا اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ میں مدد فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خاتمہ کے سلسلہ میں مصر کی نمایاں کامیابی قابل ستائش ہے ۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ سے متعلق وزیر اعظم کے پروگرام کی کامیاب پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعاون کی ضرورت کے پیش نظر مصر کے ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈپلومیسی سے دونوں ممالک کے درمیان صحت و دواسازی کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔مصری سفیر کی جانب سے پاکستان کو صحت کے شعبہ سے متعلق تکنیکی معاونت، تربیت اور طبی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں