- Advertisement -
لاہور۔16 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کےلئے تاریخی 180 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے جس میں سے 162 ارب روپے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے ہیں، حکومت صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جن کے حل اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہے موجودہ حکومت نے گزشتہ آٹھ ماہ میں صنعتکاروں کے 50 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ واپس کئے ہیں جو باقی رہ گئے ہیں وہ بھی بہت جلد ریفنڈ کر دیں گے صنعتکار اپنی ایکسپورٹ کو بڑھائیں تو یہ پیکیج 300 ارب روپے سے زائد کا بھی دیا جا سکتا ہے ۔ وہ جمعرات کو آفیسرز کلب جی او آر میں پانچویں فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42597
- Advertisement -