13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن...

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں قائم رمضان پیکیج کنٹرول روم کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں قائم رمضان پیکیج کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان پیکیج پاکستان کے عوام بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لئے ہے، رقوم کی شفاف تقسیم کے لئے پورا عمل ڈیجیٹل بنایا گیا ہے، رمضان پیکیج کنٹرول روم مستحق افراد کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود رمضان ریلیف پیکیج کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے،حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں