وفاقی وزیر عابد حسین بھائیو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، نجکاری معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

208

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر عابد حسین بھائیو کے زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارم اے خان، بورڈ ممبران اور سینئر عہدیداران کی شرکت کی۔

اجلاس میں نجکاری معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،بورڈ کا نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری موجودہ مالیاتی مشیروں کی معاونت سے پایہ تکمیل کا اعادہ کیا گیا ۔وزیر اعظم پاکستان/حکومت پاکستان کی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایات کی گئی۔اجلاس میں بورڈ ممبران کو جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری میں درپیش معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سی-ڈی-اے بورڈ کے چند ممبران کے تحفظات کے باعث جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری تاخیر کا شکار ہوئی۔وفاقی وزیر نجکاری گزشتہ ماہ چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی ملاقات کر چکے ہیں۔نجکاری کمیشن بورڈ کا جناح کنونشن سنٹر کے پرائیواٹائزیشن اسٹرکچر کو ازسر نو شروع کر نے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں وزارت انڈسٹریز کے زیر انتظام سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ اور پاکستان انجنیئرنگ کمپنی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

مذکورہ اداروں کی جائیداد، بورڈ کی تشکیل اور دیگر قانونی معاملات کےحل کے بعد نجکاری میں خاطرخواہ پیش رفت متوقع ہے ،مذکورہ مسائل کے حل کے بغیر سندھ انجنیئرنگ اور پاکستان انجنیئرنگ کمپنی کی نجکاری ممکن نہیں ۔بورڈ ممبران نے کہا کہ مختلف اداروں کی نجکاری میں تعطلی کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں پیش کر کے راہنمائی لی جائے۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز، ایچ۔بی۔ایف۔سی ایل کی نجکاری سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔اعلی معیار کی بین الاقوامی سرمایہ کار پارٹیاں پری کوالیفائیڈ مرحلے میں داخلے کے بعد اسٹیل ملز کا دورہ کر چکی ہیں۔

ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیر نجکاری نے کہا کہ حکومت پاکستان، ملک کو درپیش معاشی مسائل کا جلد از جلد اور دیر پا حل چاہتی ہے۔