34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی نجی ٹی وی سے بات چیت

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی نجی ٹی وی سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومتیں قومی معیشت سمیت ملکی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی قیادت نے قومی دولت کو لوٹا اور یہ لوگ بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی حکومتوں کے ادوار میں ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہے لیکن اپنے ذاتی مفادات کے لیے اب دونوں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ ان دونوں جماعتوں کی میگا کرپشن سے اچھی طرح واقف ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے کرپشن کی اس لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے حزب اختلاف کو دعوت دی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف سخت قانون سازی کے لیے آگے آئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں