14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مکمل کابینہ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مکمل کابینہ نے ملاقات کی ۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفد کی قیادت صدر ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججا نے کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل عرفان اور وائس پریذیڈنٹ افتخار باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ بار کی طرف سے جی ٹین کمپلیکس سے ملحقہ پلاٹ میں عارضی چیمبرز بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون نے یقین دلایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون کرنے اور عارضی چیمبرز تعمیر کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔وزیر قانون نےمختلف تعمیراتی کاموں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572760

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں