
نیو دہلی ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی امن پسند انسان تھے ‘وہ ایک دور اندیش لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے جو خطے میں امن کے خواہاں تھے ‘پاکستان کے عوام ایسی شخصیت کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں ‘ہمیں کشمیر سمیت اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنی ہو گی ۔وہ نیو دہلی( بھارت) میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی امن پسند انسان تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں اس طرح شرکت کرتے رہےں گے ۔