33.8 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں...

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے سفیر کے فعال اور جامع کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان یہ تعلق اقتصادی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں اطراف کے عزم کا اعادہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے تجارتی تعلقات کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں