اسلام آباد ۔12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت پولیو ایک پھیلتا ہوا چیلنج تھا تاہم حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کی بدولت 2017ءمیں پولیو کے صرف آٹھ کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ 2018ءمیں دوسری پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پولیو کے چیلنج سے بھی ٹھوس فیصلوں، عزم اور بہتر حکمرانی سے نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چار اضلاع قلع عبداﷲ، قلع سیف اﷲ، ژوب، شیرانی اور کراچی میں پولیو مہم کا آغاز 19فروری کو ہوگا۔ ضلع لودھراں میں پولیو مہم کا آغاز 14 فروری کو ضمنی الیکشن کے بعد ہوگا۔